تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
انٹرٹینمنٹ

امریکہ میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے قیمتی زیورات چوری

اصالہ نصری

شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے قریباً 60 لاکھ ڈالر کی مالیت کے تاریخی اور قیمتی زیورات امریکہ میں ایک شو کے دوران چوری ہو گئے۔

شام کی نامور گلوکارہ اصالہ نصری کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے شہر ڈیٹرائٹ کے ایم جی ایم گرینڈ ہوٹل میں قیام پذیر تھیں، جہاں ان کے قریباً 60 لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات غائب ہو گئے۔ یہ واقعہ ڈیٹرائٹ کے فاکس تھیٹر میں ان کے دورے کے آخری کنسرٹ کے بعد پیش آیا۔

گلوکارہ نے بتایا کہ ہوٹل پہنچ کر انہوں نے کپڑے اور زیورات تبدیل کیے اور کنسرٹ کے لیے روانہ ہو گئیں۔ وہ سفر کے دوران حفاظتی خدشات کی وجہ سے اپنے زیورات ہمیشہ اپنے پاس رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان زیورات کے ساتھ ان کی گہری جذباتی وابستگی ہے کیونکہ ان میں سے کچھ چیزیں خاندانی ورثہ ہیں اور کچھ ان کے شوہر، بچوں اور دوستوں کی جانب سے تحفے میں ملے تھے۔

کنسرٹ ختم ہونے کے بعد گلوکارہ کمرے میں واپس آ کر سو گئیں اور جب اگلی صبح انہوں نے اپنا سامان چیک کیا تو زیورات کا ڈبہ غائب تھا۔

اس واقعے کے بعد گلوکارہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس نے ہوٹل کے عملے سے پوچھ گچھ کی اور تلاشی لی، تاہم ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ وہ دورے کو متاثر ہونے سے بچانے اور پولیس پر اعتماد کی وجہ سے خبر پہلے منظر عام پر نہیں لائیں۔

ڈیٹرائٹ میں حالیہ عرصے کے دوران چوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی پولیس سے واقعے کی پیش رفت سے متعلق رابطہ کرنے پر ان کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔