تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
دنیا

گارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار

بھارتی

بنگلہ دیش میں سیکیورٹی اداروں نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر کے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے جاسوسی نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ڈھاکہ کے علاقے اترہ سے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری ربیع الاسلام کو گرفتار کر لیا ہے۔ مشتبہ جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عدالت نے ملزم کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزم پر غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے ساتھ روابط اور حساس معلومات کی ترسیل کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ ملزم بنگلہ دیش کے بار بار کیے جانے والے دوروں کی کوئی واضح وجہ عدالت کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہا۔

تفتیش کے دوران ملزم کے پاس سے برآمد ہونے والے بھارتی پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ پر درج تاریخِ پیدائش میں بھی شدید تضاد پایا گیا ہے۔

اگرچہ ملزم کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈھاکہ میں گارمنٹس کے کاروبار کے سلسلے میں مقیم ہے، تاہم پولیس حکام اس سے بھارتی ایجنسیوں کے ساتھ ممکنہ روابط پر کڑی تفتیش کر رہے ہیں۔

ماضی میں بھی بنگلہ دیش سے بوگرا کے علاقے سے بھارتی شہری گنگا رام اور کھاگرچھڑی سے روڈی باروا کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ دسمبر 2019 میں بھی پولیس افسران اور فوجی اہلکاروں کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی کو حساس معلومات فراہم کرنے کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔