تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
کھیل

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

اسکاٹ لینڈ

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ نے بھی خواتین کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری نہ آنے تک افغانستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک افغانستان میں خواتین کی کرکٹ اور انسانی حقوق کی صورتحال بہتر نہیں ہوتی، وہ افغانستان کے ساتھ کوئی دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے۔

تاہم بورڈ نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی سی سی کے عالمی مقابلوں میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ مقابلے جاری رہیں گے اور آئی سی سی میچز میں شرکت کو افغان حکومت کی پالیسیوں کی حمایت ہرگز تصور نہ کیا جائے۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اگر اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ میں حصہ لیتے ہیں تو اسے بھی افغان حکومت کی پالیسیوں کی حمایت نہیں سمجھا جائے گا۔

بورڈ کے مطابق افغانستان کی موجودگی کی صورت میں وہ کسی بھی سہہ فریقی سیریز کا حصہ نہیں بنیں گے۔ اس کے علاوہ کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹریننگ کی درخواست کو بھی باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔