تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
کاروبار

رواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہ

رواں مالی سال

رواں مالی سال کے ماہ اکتوبر میں پاکستان کی ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، حجم 3.9 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.9 ارب امریکی ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔

نمو کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اکتوبر میں ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیاد پر 13.8 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 8.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کے دوران جولائی سے اکتوبر تک کے چار ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلاتِ زر بڑھ کر 14.8 ارب ڈالر ہو چکی ہیں۔

گزشتہ سال اسی مدت کے دوران موصول ہونے والے 13.0 ارب ڈالر کے مقابلے میں رواں سال ترسیلات میں 14.0 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر کے مہینے میں سب سے زیادہ رقوم سعودی عرب سے آئیں، جن کا حجم 981.6 ملین ڈالر رہا، جبکہ اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 815.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 592.2 ملین ڈالر اور امریکہ سے 328.9 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں ہیں۔