تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
دنیا

حملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی

وزیر خارجہ عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ کا خاتمہ فوجی طاقت یا پابندیوں میں اضافے سے نہیں بلکہ احترام کی زبان استعمال کرنے سے ہی ممکن ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت پہلے یہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے تھی کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ میں اپنے کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی کبھی کامیاب ہو سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر کو یہ جاننے کے لیے اپنے ملک کے عوام سے یہ سننے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے تھی کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ کے خلاف ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان کا ملک صیہونی ریاست کی حمایت میں مسلسل جنگ میں الجھا رہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایران کے ان مطالبات اور شرائط پر عمل کرے، جو دو روزہ پلان میں بیان کی گئی ہیں اور اب بھی میز پر موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں اور معاشی دباؤ کے معاملے میں امریکی صدر کو یہ سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی کہ انہوں نے غلط راستہ اختیار کیا ہے۔