امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران پر اگلا امریکی حملہ پہلے سے 5 گنا بڑا ہو سکتا ہے، تاہم خلیجی ممالک جنگ کو بڑھانے کے خلاف ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو وہ گزشتہ کارروائیوں کے مقابلے میں 5 گنا بڑا اور شدید تر ہو سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک اس وقت جنگ کو مزید بڑھانے کے بجائے موجودہ ملٹری اسٹیٹس کو کو برقرار رکھنے کے حامی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اب امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اس کا اعلانیہ اظہار نہیں کر رہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے دعوؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے وینزویلا اور ایران کی بحری و فضائی فورسز اور ایئر ڈیفنس کو مکمل تباہ کر دیا ہے۔ اگر ایران نے پیک ایکس ماؤنٹین پر کوئی اقدام کیا تو اس پر بھی حملہ کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے کیونکہ وہ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔






