تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
دنیا

خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلان

خلیج تعاون کونسل نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک نے کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ کے لیے ایک جدید ہیڈ کوارٹر قائم کرنے اور وہاں فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

خلیج تعاون کونسل کے سربراہ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ فیصلہ خلیجی ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے، جس کے تحت اس بیس کے لیے مناسب فورسز بھی مختص کی جائیں گی۔

سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ یہ ہدایات خلیجی ممالک کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ اور مشترکہ خطرات سے نمٹنے کی ان کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جاسم محمد البدیوی نے ایران کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے ان حالات اور ان کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے خلیجی ممالک کے درمیان عسکری تعاون اور باہمی رابطہ کاری کی تعریف کی۔ انہوں نے اس اقدام کو خلیجی یکجہتی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں انضمام کی عملی شکل قرار دیا۔