تازہ ترین
مریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیمریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کھیل

آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

گلین میکسویل

آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ گلین میکسویل نے 38 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر الوداع کہہ دیا۔

آسٹریلوی کرکٹ کے نامور اور جارح مزاج ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے ساتھ ہی آسٹریلوی آل راؤنڈر کا ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط شاندار اور یادگار عالمی کریئر اختتام پذیر ہو گیا۔

گلین میکسویل نے 38 سال کی عمر میں عالمی کرکٹ سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ اپنی طوفانی اور جارحانہ بلے بازی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے اس آل راؤنڈر نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور ملک کو متعدد عالمی اعزازات جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

گلین میکسویل کا بین الاقوامی کریئر انتہائی کامیاب رہا۔ وہ 2015 اور 2023 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم رکن رہے۔ اس کے علاوہ وہ 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلیا کی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

میکسویل نے اپنے کیریئر کے دوران 7 ٹیسٹ، 149 ون ڈے اور 130 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

انہوں نے اگست 2012 میں افغانستان کے خلاف ون ڈے میچ سے اپنے انٹرنیشنل کریئر کا باقاعدہ آغاز کیا تھا اور ستمبر 2012 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو گلین میکسویل نے آسٹریلیا کی جانب سے 149 ون ڈے میچز میں 3 ہزار 990 رنز بنائے، جبکہ ون ڈے کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 201 رنز رہا۔

ون ڈے میچوں میں انہوں نے اپنی آف اسپن باؤلنگ سے 77 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انہوں نے 130 میچز کھیل کر 2 ہزار 897 رنز اسکور کیے اور 51 وکٹیں اپنے نام کیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 145 رنز رہا۔ میکسویل نے 2013 میں بھارت کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، تاہم وہ آسٹریلیا کی طرف سے صرف 7 ٹیسٹ میچ ہی کھیل سکے، جن میں ان کا سب سے بڑا اسکور بھارت ہی کے خلاف 104 رنز تھا۔

واضح رہے کہ خراب فارم کے باعث گلین میکسویل نے جون 2025 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں عمان کے خلاف میچ میں انہوں نے آخری بار آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔