پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسکوائش کھلاڑی حذیفہ شاہد نے بیلجیئم جونیئر اوپن اسکوائش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل حاصل کر لیا۔
پاکستان کے رائزنگ اسٹار حذیفہ شاہد نے یہ تاریخی کامیابی بیلجیئم جونیئر اوپن اسکوائش چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کر کے اپنے نام کی ہے۔ حذیفہ شاہد نے اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی انڈر 17 انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا۔
فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں حذیفہ شاہد کو جرمنی کے اولیکسی بیلیکوف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ان کی فائنل تک رسائی اور سلور میڈل کی جیت کو عالمی سطح پر داد دی جا رہی ہے۔






