تازہ ترین
مریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیمریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
پاکستان

چوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نواز

چوہدری سالک

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹک میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹک کے قابل اور ہونہار طلبا تقریب میں موجود ہیں، جنہوں نے وسائل نہ ہونے کے باوجود محنت کی۔ اٹک کے ہونہار طلبا کی محنت پر فخر ہے اور ایک ماں کی طرح آج ان کا سر فخر سے بلند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹک کے بچے پورے پنجاب کے بچوں کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں اور وہ ایک ماں کی طرح ان کی کامیابی کا جشن منانے یہاں آئی ہیں۔

صوبے کے امور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بہتری باالخصوص خواتین کو محفوظ بنانے کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ طلبا کے لیے گرین بسوں میں سفر بلکل مفت رکھا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جہاں پنجاب کا بارڈر ختم ہوتا ہے، وہاں ترقی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ وہ مسئلے گنوانے والی نہیں بلکہ حل نکالنے والی وزیر اعلیٰ ہیں۔ جب وہ بچوں کے پاس آتی ہیں تو وہ ان کے گلے لگ کر روتے ہیں اور عوام ان کو اپنا سمجھتے ہیں اسی لیے محبت کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں حوصلہ برقرار رکھنا چاہیے کیونکہ آگ کے دریا سے گزرنا اور جیلیں کاٹنا پڑتی ہیں، لہذا دل چھوٹا نہ کریں۔ عوام کی خدمت سے ملنے والا سکون کہیں اور نہیں ملتا۔

چوہدری سالک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ چوہدری سالک نے کہا پنجاب میں کرپشن سے الماریاں بھری پڑی ہیں۔ چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھجواؤں گی، اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی۔ پنجاب میں ایک روپیہ بھی کرپشن کی نذر ہوا تو وہ خود جوابدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر کو اس طرح کی ذمہ دارانہ پوزیشن پر بیٹھ کر بے بنیاد باتیں زیب نہیں دیتیں۔ چوہدری سالک کو تکلیف اس بات کی ہے کہ میں نے ڈی سی گجرات کو تبدیل کیا۔ افسران کی تعیناتی میں 100 فیصد میرٹ پر عمل کرتی ہوں اور سفارش پر آنے والا ملک اور عوام کا بیڑہ غرق کرتا ہے۔ چوہدری سالک کہتے ہیں سب سے بہترین حکومت پرویز الہٰی کی تھی، لیکن پرویز الہٰی نے جو گجرات دیا، وہاں ان کی گاڑی بارش کے پانی میں ڈوب گئی تھی۔