تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
انٹرٹینمنٹ

نیٹ فلکس کی ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری، نئی سیریز 2028 میں ریلیز ہوگی

اسٹرینجر تھنگز کی نئی سیریز

نیٹ فلکس کی مقبول ہارر اور سائنس فکشن سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اس کی دنیا پر مبنی ایک نئی سیریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئی سیریز کا نام ’ادر ورلڈز: دی اسٹرینجر ایڈونچر‘ رکھا گیا ہے۔ نیٹ فلکس نے اس منصوبے کا باضابطہ اعلان 6 نومبر کو ’اسٹرینجر تھنگز ڈے‘ کے موقع پر کیا۔

نئی پیشکش کے ذریعے شائقین کو اسٹرینجر تھنگز کی کہانی کے ایک نئے دور اور اس کے پراسرار کرداروں کے پس منظر کو جاننے کا موقع ملے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Stranger Things Netflix (@strangerthingstv)

ہینری کریل سے ویکنا بننے کی کہانی دکھائی جائے گی

رپورٹس کے مطابق نئی سیریز کی کہانی 1955 میں امریکی ریاست نیواڈا کے شہر میریون میں پیش آنے والے واقعات کے گرد گھومے گی۔

اس میں ہینری کریل کے ماضی اور اس کی زندگی میں آنے والی پراسرار تبدیلیوں کو موضوع بنایا جائے گا۔ کہانی میں دکھایا جائے گا کہ ہینری کس طرح غیرمعمولی اور پراسرار طاقتیں حاصل کرتا ہے اور بالآخر خوفناک کردار ویکنا میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

ویکنا اسٹرینجر تھنگز کے نمایاں اور خوفناک کرداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کردار کے ماضی اور اس کی طاقتوں کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے، جو سیریز کے مداحوں کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بن سکتی ہیں۔

نئی سیریز 2028 میں نیٹ فلکس پر پیش کی جائے گی

نیٹ فلکس کے اعلان کے مطابق ’ادر ورلڈز: دی اسٹرینجر ایڈونچر‘ 2028 میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

نئی سیریز کی کہانی کا وقت اور ہینری کریل کے ماضی پر توجہ اسٹرینجر تھنگز کی دنیا کو مزید وسعت دینے کی کوشش ہے۔ تاہم اس کی مکمل کاسٹ، اقساط اور ریلیز کی حتمی تاریخ سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

اس اعلان کے بعد اسٹرینجر تھنگز کے شائقین کو 2028 میں ایک نئی پراسرار کہانی دیکھنے کا انتظار رہے گا، جس کا مرکزی محور ویکنا کے خوفناک کردار کی تشکیل اور اس کے ماضی کے واقعات ہوں گے۔