تازہ ترین
اسکولوں اور دینی مدارس کے طلبہ کو میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس دی جائیں گی، وزیراعظمکنڈیارو میں زمین کے تنازع پر خونریز تصادم، 4 افراد قتلایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانا روکنا پڑے گا، تاکہ پتہ چلے مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا عجیب بیانغیر ملکی افواج کے اڈوں نے مشرقِ وسطیٰ میں بے امنی پھیلائی، ایرانی وزیرِ خارجہایرانی فوج کی کامیاب کارروائی، بندر عباس میں امریکی ساختہ ڈرون مار گرایاسعودی اتحاد کا حوثی ملیشیا کے داغے گئے 10 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰمسلم ورلڈ لیگ کی حوثی ملیشیا کے مکہ اور مدینہ پر حملوں کی مذمتبلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاکاسکولوں اور دینی مدارس کے طلبہ کو میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس دی جائیں گی، وزیراعظمکنڈیارو میں زمین کے تنازع پر خونریز تصادم، 4 افراد قتلایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانا روکنا پڑے گا، تاکہ پتہ چلے مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا عجیب بیانغیر ملکی افواج کے اڈوں نے مشرقِ وسطیٰ میں بے امنی پھیلائی، ایرانی وزیرِ خارجہایرانی فوج کی کامیاب کارروائی، بندر عباس میں امریکی ساختہ ڈرون مار گرایاسعودی اتحاد کا حوثی ملیشیا کے داغے گئے 10 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰمسلم ورلڈ لیگ کی حوثی ملیشیا کے مکہ اور مدینہ پر حملوں کی مذمتبلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک
پاکستان

اسکولوں اور دینی مدارس کے طلبہ کو میرٹ پر 5 لاکھ کروم بکس دی جائیں گی، وزیراعظم

کروم بکس

وزیراعظم نے ملک بھر کے اسکولوں اور دینی مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ و طالبات کے لیے کروم بکس فراہم کرنے کی اسکیم کا باضابطہ اجرا کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کروم بکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے قابل اور باصلاحیت بچوں کو بااختیار بنانے کے عظیم سفر کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کروم بکس بغیر کسی سیاسی تفریق کے صرف اور صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر تقسیم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے زور دیا کہ ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت کی قید میں نہیں ہونا چاہیے اور نوجوان نسل کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی بنیادی ترجیح اور مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ 10 سال کے دوران نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر کے طلبہ کو میرٹ پر 6 لاکھ لیپ ٹاپس فراہم کیے گئے، جنہوں نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران بچوں کے آن لائن تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نئی اسکیم میں دینی مدارس کے طلبہ کو بھی خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے اور یہ کروم بکس اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ باوقار روزگار اور آن لائن کام کا بہترین ذریعہ بنیں گی۔

تعلیمی اصلاحات پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں 17 دانش اسکول زیرِ تعمیر ہیں، جہاں مستحق بچوں کو مفت معیاری تعلیم، رہائش، اسمارٹ بورڈز اور ای لائبریریز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نوجوان بھی ملک کا حقیقی سرمایہ ہیں اور حکومت پاکستان کے قابل بیٹوں اور بیٹیوں کو باصلاحیت بنانے کے لیے تمام وسائل مہیا کرتی رہے گی کیونکہ تعلیم اور قابلیت کو کوئی چوری نہیں کر سکتا۔