تازہ ترین
ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانا روکنا پڑے گا، تاکہ پتہ چلے مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا عجیب بیانغیر ملکی افواج کے اڈوں نے مشرقِ وسطیٰ میں بے امنی پھیلائی، ایرانی وزیرِ خارجہایرانی فوج کی کامیاب کارروائی، بندر عباس میں امریکی ساختہ ڈرون مار گرایاسعودی اتحاد کا حوثی ملیشیا کے داغے گئے 10 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰمسلم ورلڈ لیگ کی حوثی ملیشیا کے مکہ اور مدینہ پر حملوں کی مذمتبلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاکطالبان کی پالیسیاں افغانستان کی ثقافتی و تاریخی شناخت کے لیے خطرہ ہیں، افغان نمائندے کا اقوام متحدہ میں خطابپاکستان اور ترکیہ کی کمپنیوں کا فیصل آباد میں 55 ملین ڈالر کا ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کا اعلانایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنانا روکنا پڑے گا، تاکہ پتہ چلے مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا عجیب بیانغیر ملکی افواج کے اڈوں نے مشرقِ وسطیٰ میں بے امنی پھیلائی، ایرانی وزیرِ خارجہایرانی فوج کی کامیاب کارروائی، بندر عباس میں امریکی ساختہ ڈرون مار گرایاسعودی اتحاد کا حوثی ملیشیا کے داغے گئے 10 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰمسلم ورلڈ لیگ کی حوثی ملیشیا کے مکہ اور مدینہ پر حملوں کی مذمتبلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاکطالبان کی پالیسیاں افغانستان کی ثقافتی و تاریخی شناخت کے لیے خطرہ ہیں، افغان نمائندے کا اقوام متحدہ میں خطابپاکستان اور ترکیہ کی کمپنیوں کا فیصل آباد میں 55 ملین ڈالر کا ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
پاکستان

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک

دہشت گرد کمانڈر

سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے ایک مطلوب کمانڈر کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت عادل شاہ عرف درویش کے نام سے ہوئی ہے، جو دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل شاہ عرف درویش 2024 سے دہشت گرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کر رہا تھا، جبکہ وہ غیر مقامی دہشت گردوں کو مستقل رہائش فراہم کرنے میں بھی معاونت کرتا رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کمانڈر 2022 اور 2023 سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بھتہ خوری کی کارروائیوں میں ملوث رہا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عادل شاہ عرف درویش کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 ایف آئی آرز سے متعلق مقدمات درج تھے، جبکہ اس کی گرفتاری میں مدد دینے پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا تھا۔