تازہ ترین
پاکستان میں مہنگی بائیکس کی مقامی اسمبلنگ کا منصوبہ، قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکانمغرب ایشیا میں سکیورٹی صرف علاقائی ممالک کے تعاون سے ممکن ہے، محسن رضائیپنجاب میں طاقتور بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، مریم نوازچین پاکستان انفارمیشن کوریڈور پاک چین دوستی کی نئی آواز بنے گا، عطاء تارڑایل پی جی کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور مارکیٹ کا فرق، رکشہ ڈرائیور اور دکاندار پریشانپاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی شدید مخالفتنومبر 2026 میں بینکوں کی مسلسل تین چھٹیاں، 7 سے 9 تاریخ تک برانچز بند رہنے کا امکانآئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کی سست رفتار پر تحفظات کا اظہارپاکستان میں مہنگی بائیکس کی مقامی اسمبلنگ کا منصوبہ، قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکانمغرب ایشیا میں سکیورٹی صرف علاقائی ممالک کے تعاون سے ممکن ہے، محسن رضائیپنجاب میں طاقتور بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، مریم نوازچین پاکستان انفارمیشن کوریڈور پاک چین دوستی کی نئی آواز بنے گا، عطاء تارڑایل پی جی کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور مارکیٹ کا فرق، رکشہ ڈرائیور اور دکاندار پریشانپاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی شدید مخالفتنومبر 2026 میں بینکوں کی مسلسل تین چھٹیاں، 7 سے 9 تاریخ تک برانچز بند رہنے کا امکانآئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کی سست رفتار پر تحفظات کا اظہار
پاکستان

پنجاب میں طاقتور بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، مریم نواز

قانون

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، چاہے وہ کتنا ہی امیر یا سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والا کیوں نہ ہو، ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منڈی بہاؤالدین میں میڈیکل کالج اور ٹیچنگ اسپتال کا افتتاح کیا، انہوں نے اعلان کیا کہ 15 نومبر سے طلبہ میں الیکٹرک بائیکس کی باقاعدہ تقسیم شروع کر دی جائے گی، جس کے تحت طالبات کو گلابی اور طلبہ کو سیاہ رنگ کی بائیکس دی جائیں گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سفارش کا کلچر ختم ہو چکا ہے اور لیپ ٹاپس صرف ہونہار طلبہ کا حق تھے، جو انہیں فراہم کیے گئے ہیں۔ اربوں روپے کے فنڈز سے تعلیمی اداروں میں نیا بنیادی ڈھانچہ اور گرین بسیں فراہم کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کی محبت اور ولولہ انگیز جذبہ ان کے لیے اعزاز ہے اور اگر وہ ایک کروڑ وظائف اور بائیکس بھی بانٹ دیں تو عوام کی محبت کا ایک فیصد بھی قرض نہیں چکا سکتیں۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے بعد صرف پنجاب کے عوام کو جوابدہ ہیں اور ڈر ڈر کر حکومت نہیں کی جاتی۔

مظلوموں کے حقوق اور بااثر افراد کی غنڈہ گردی پر سخت ترین مؤقف اپناتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، چاہے وہ کتنا ہی امیر یا سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والا کیوں نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ ملتان کے یتیم خانے میں بچی پر گاڑی چڑھانے، پٹرول پمپ کے ملازم کو سگریٹ پینے سے منع کرنے پر تھپڑ مارنے اور لاہور میں اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد کے واقعات میں فوری کارروائی کر کے ملزمان کو 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا گیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انہوں نے متاثرہ افراد کو اپنے سامنے بٹھا کر طاقتور ملزمان کے سامنے برابر کا حق دیا اور کہا کہ امیر کے منہ پر غریب کا تھپڑ اسے ہمیشہ یاد رہے گا۔ ریاست اس مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، جس کا کوئی نام لینے والا نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ملزمان اور مجرموں کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ خود کو دوسروں سے برتر سمجھنے والے بھی قانون کے سامنے جواب دہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے کہا جاتا ہے کہ میرے خلاف مقدمات قائم کیئے جائیں گے، میں نے کہا کہ جب میں وزیر اعلیٰ نہیں تھی تب بھی مجھ پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے۔ اگر عوام کی خدمت کرنے پر مقدمہ بنتا ہے تو مجھے اس کی پرواہ نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر مجرم ان کی اپنی سیاسی جماعت سے بھی ہوگا تو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ مریم نواز نے طلبہ و نوجوانوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوراً اطلاع دیں تاکہ ریاست مظلوموں کی ڈھال بن سکے۔