تازہ ترین
پاکستان میں مہنگی بائیکس کی مقامی اسمبلنگ کا منصوبہ، قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکانمغرب ایشیا میں سکیورٹی صرف علاقائی ممالک کے تعاون سے ممکن ہے، محسن رضائیپنجاب میں طاقتور بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، مریم نوازچین پاکستان انفارمیشن کوریڈور پاک چین دوستی کی نئی آواز بنے گا، عطاء تارڑایل پی جی کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور مارکیٹ کا فرق، رکشہ ڈرائیور اور دکاندار پریشانپاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی شدید مخالفتنومبر 2026 میں بینکوں کی مسلسل تین چھٹیاں، 7 سے 9 تاریخ تک برانچز بند رہنے کا امکانآئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کی سست رفتار پر تحفظات کا اظہارپاکستان میں مہنگی بائیکس کی مقامی اسمبلنگ کا منصوبہ، قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکانمغرب ایشیا میں سکیورٹی صرف علاقائی ممالک کے تعاون سے ممکن ہے، محسن رضائیپنجاب میں طاقتور بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، مریم نوازچین پاکستان انفارمیشن کوریڈور پاک چین دوستی کی نئی آواز بنے گا، عطاء تارڑایل پی جی کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور مارکیٹ کا فرق، رکشہ ڈرائیور اور دکاندار پریشانپاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی شدید مخالفتنومبر 2026 میں بینکوں کی مسلسل تین چھٹیاں، 7 سے 9 تاریخ تک برانچز بند رہنے کا امکانآئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کی سست رفتار پر تحفظات کا اظہار
پاکستان

چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور پاک چین دوستی کی نئی آواز بنے گا، عطاء تارڑ

چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور

اسلام آباد (جی ٹی وی نیوز اردو): وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور پاک چین دوستی کو نئی نسلوں تک منتقل کرنے، دونوں ممالک کے عوام میں باہمی سمجھ بوجھ بڑھانے اور ڈیجیٹل دور میں مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے پل کا کردار ادا کرے گا۔ اگر سی پیک ہمارے مشترکہ مستقبل کا جسم ہے تو انفارمیشن کوریڈور اس کی آواز ہوگا۔

اسلام آباد میں چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش میں مزید مضبوط ہو کر ابھری ہے، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین دوستی کی داستانیں درہ خنجراب سے گوادر، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں تک پھیلی ہوئی ہیں، جنہیں دونوں ممالک کے آباؤ اجداد نے نسل در نسل منتقل کیا۔ اس تاریخی ورثے کو آگے بڑھانا اور نئی نسلوں تک پہنچانا دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

عطاء تارڑ کے مطابق ڈیجیٹل دور میں رابطہ، طاقت اور بیانیے پر خودمختاری بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کے ذریعے حقائق پر مبنی معلومات کے تبادلے، باہمی اعتماد اور عوامی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے 2015ء کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری جیسے اہم منصوبے کو آگے بڑھانے میں مدد دی۔ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے پاکستان میں توانائی، بنیادی ڈھانچے اور مواصلاتی رابطوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ درہ خنجراب کے راستے بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبل نے پاکستان اور چین کو ڈیجیٹل طور پر براہ راست جوڑ دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر شی جن پنگ نے سی پیک 2.0 کے تحت ترقی، روزگار، جدت، ماحول دوست ترقی اور کشادگی کے نئے مواقع پر توجہ دینے کا خاکہ پیش کیا ہے۔

چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور چار بنیادی ستونوں پر قائم ہے، جن میں میڈیا، تجارت، تھنک ٹینکس اور ثقافت، سیاحت و نوجوانوں کے روابط شامل ہیں۔ پہلے ستون کے تحت پاکستان اور چین کے 18 میڈیا اداروں پر مشتمل نیوز ایکسچینج ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ انفارمیشن کوریڈور میں گمراہ کن بیانیوں کی نشاندہی اور حقائق کی بنیاد پر ان کا جواب دینے کے لیے فیکٹ چیکنگ کا نظام بھی شامل ہے۔ تجارتی ستون کے تحت کراچی میں پہلا علاقائی دفتر قائم کیا جا چکا ہے جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق معلومات کے تبادلے کے لیے تجارتی پورٹل تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینکس کا ستون مشترکہ تحقیق، مکالمے اور اشاعتوں کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو علمی اور تحقیقی بنیاد فراہم کرے گا۔ چوتھے ستون کے تحت ثقافتی روابط، سیاحت اور نوجوانوں کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کے مطابق سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان سیاحتی راہداری پر کام جاری ہے۔ پاک چین دوستی کے یادگاری سال کے موقع پر دوستی ریلی منعقد کرنے اور ملک بھر کی 13 جامعات سے نوجوانوں کو یوتھ ایمبیسیڈرز پروگرام کے لیے نامزد کرنے کے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی آئی ٹی طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی دینے کے لیے وظائف کی تجویز پیش کی تھی۔ وزیراعظم کے اصرار پر علی بابا گروپ کے چیئرمین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کیا، جس پر دورے کے دوران دستخط کر دیے گئے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت میں نوجوانوں کی شمولیت خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ، پاسپورٹ اور اسمارٹ فون ایک منڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان اپنی صلاحیتوں کے ذریعے عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مقام بنا رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے چین کے میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس، جامعات، کاروباری اداروں اور یوتھ ایمبیسیڈرز کو دعوت دی کہ وہ سی پیک کے ہر شعبے میں پاکستان کے ساتھ مکمل شراکت داری کریں۔

عطاء اللہ تارڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کے ذریعے پاک چین دوستی کی کہانی ہر گھر اور ہر زبان تک پہنچائی جائے گی۔ ان کے مطابق یہ جھوٹ کا جواب حقائق، تنہائی کا جواب تبادلے اور بداعتمادی کا جواب اعتماد سے دے گا۔