ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور کا دورہ کر کے یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جہاں سکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی پشاور آمد پر مختلف جامعات کے طلبہ نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر طلبہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کو روایتی پختون پگڑی اور چادر بھی پہنائی گئی۔
خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے ساتھ ملکی سیکیورٹی صورتحال اور علاقائی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیئے۔
طلبہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
طلبہ نے مزید کہا کہ اس نشست کے ذریعے انہیں سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال اور پراپیگنڈا وارفیئر کے اصل حقائق سے آگاہی حاصل ہوئی۔






