ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 13900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے ہو گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 11917 روپے اضافے سے 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 139 ڈالر اضافے سے 4035 ڈالر ہوگیا۔






