تازہ ترین
براؤن بریڈ واقعی وائٹ بریڈ سے بہتر ہے؟ خریدنے اور کھانے سے پہلے یہ حقیقت جان لیںروزانہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ فوائد جان کر حیران رہ جائیں گےامریکی عوام نے ایران جنگ کو مسترد کر دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیبافامریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا، باراک اوباماایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات کی شکست میں کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعترافامریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیاجے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیاحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبراؤن بریڈ واقعی وائٹ بریڈ سے بہتر ہے؟ خریدنے اور کھانے سے پہلے یہ حقیقت جان لیںروزانہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ فوائد جان کر حیران رہ جائیں گےامریکی عوام نے ایران جنگ کو مسترد کر دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیبافامریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا، باراک اوباماایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات کی شکست میں کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعترافامریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیاجے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیاحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہ
کاروبار

کراچی انڈسٹریل پارک کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیدیا گیا

کراچی انڈسٹریل پارک

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ مل گیا ہے، جس سے صنعتی ترقی کو بڑا فروغ ملے گا۔

پاکستان میں کاروباری آسانیوں، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی جانب سے اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر اور ایس آئی ایف سی حکام نے ایف پی سی سی آئی کے وفد سے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں کاروبار میں آسانی، ڈیجیٹل تبدیلی، آسان کاروبار پروگرام اور سندھ کی ترقیاتی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کرنے کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی اسپیشل اکنامک زون کی حیثیت سے منظوری دیدی گئی ہے۔

اس اقدام کے تحت کراچی انڈسٹریل پارک میں بندرگاہ تک ڈائریکٹ رسائی، مکمل بنیادی سہولیات اور برآمدی صنعتوں کے لیے خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔

ان تمام سہولیات اور مراعات کی فراہمی سے صنعتی سرمایہ کاری، کاروباری مسابقت اور ملکی برآمدات کے فروغ میں نمایاں مدد حاصل ہوگی۔