تازہ ترین
براؤن بریڈ واقعی وائٹ بریڈ سے بہتر ہے؟ خریدنے اور کھانے سے پہلے یہ حقیقت جان لیںروزانہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ فوائد جان کر حیران رہ جائیں گےامریکی عوام نے ایران جنگ کو مسترد کر دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیبافامریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا، باراک اوباماایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات کی شکست میں کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعترافامریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیاجے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیاحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبراؤن بریڈ واقعی وائٹ بریڈ سے بہتر ہے؟ خریدنے اور کھانے سے پہلے یہ حقیقت جان لیںروزانہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ فوائد جان کر حیران رہ جائیں گےامریکی عوام نے ایران جنگ کو مسترد کر دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیبافامریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا، باراک اوباماایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات کی شکست میں کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعترافامریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیاجے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیاحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہ
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ، 85 فیصد جین زی نکلے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد ریکارڈ اضافے کے ساتھ  6 لاکھ 81 ہزار 965 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر 2026 میں ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو گزشتہ سال 2025 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔

خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ 2026 کے پہلے 10 ماہ کے دوران مارکیٹ میں 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے ہیں، جو گزشتہ 4 سال کے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ بنتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نئے شامل ہونے والے سرمایہ کاروں میں سے 85 فیصد افراد کا تعلق جین زی اور ملینیلز سے ہے، جو ملک کے نوجوانوں کی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔