تازہ ترین
حکومت کا ایل پی جی کی درآمد سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہبراؤن بریڈ واقعی وائٹ بریڈ سے بہتر ہے؟ خریدنے اور کھانے سے پہلے یہ حقیقت جان لیںروزانہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ فوائد جان کر حیران رہ جائیں گےامریکی عوام نے ایران جنگ کو مسترد کر دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیبافامریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا، باراک اوباماایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات کی شکست میں کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعترافامریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیاجے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیاحکومت کا ایل پی جی کی درآمد سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہبراؤن بریڈ واقعی وائٹ بریڈ سے بہتر ہے؟ خریدنے اور کھانے سے پہلے یہ حقیقت جان لیںروزانہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ فوائد جان کر حیران رہ جائیں گےامریکی عوام نے ایران جنگ کو مسترد کر دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیبافامریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا، باراک اوباماایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات کی شکست میں کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعترافامریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیاجے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیا
پاکستان

جے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیا

اسعد محمود

جے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر بے ضابطگیوں کے معاملے پر نیب اور ایف آئی اے نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔

سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کے گرد غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے اور نیب کے علاوہ ایف آئی اے کی جانب سے بھی باضابطہ نوٹسز سامنے آ گئے۔

نیب راولپنڈی نے اسعد محمود کو 10 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ نیب نوٹس کے مطابق اسعد محمود کے دورِ وزارت 2022 اور 2023 میں پاکستان پوسٹ آفس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

دستاویزات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان پوسٹ آفس میں 3 ہزار 938 آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی تھی، جبکہ مبینہ طور پر 4 ہزار 252 افراد بھرتی کیے گئے۔

نیب نوٹس میں 2 ہزار 646 ختم شدہ آسامیوں پر بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے اور کابینہ کمیٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

نیب کے مطابق کنٹریکٹ بنیادوں پر ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعے بھرتیوں کی سفارش کے باوجود بڑی تعداد میں مستقل تقرریاں کی گئیں، جس سے ادارے پر اضافی مالی بوجھ پڑا اور بعض منتخب امیدواروں کے سیاسی وابستگی رکھنے کے الزامات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔

جعلی اور بوگس دستاویزات، زائد العمر امیدواروں کی بھرتیوں اور ڈومیسائل کوٹے کی خلاف ورزیوں کے چارجز بھی سامنے آئے ہیں۔

نیب نے واضح کیا ہے کہ طلبی کے نوٹس پر عدم تعمیل کی صورت میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بھی انکوائری نمبر 197/2026 کے تحت 30 اکتوبر 2026 کے نوٹس کے ذریعے اسعد محمود کو 2 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

ایک ہی معاملے پر نیب اور ایف آئی اے کی تحقیقات سے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود کے لیے قانونی مشکلات بڑھنے لگی ہیں۔ عوامی وسائل اور سرکاری اداروں میں بھرتیوں کے اختیارات کا سیاسی استعمال اب احتسابی اداروں کی تحقیقات کے دائرے میں ہے۔