تازہ ترین
براؤن بریڈ واقعی وائٹ بریڈ سے بہتر ہے؟ خریدنے اور کھانے سے پہلے یہ حقیقت جان لیںروزانہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ فوائد جان کر حیران رہ جائیں گےامریکی عوام نے ایران جنگ کو مسترد کر دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیبافامریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا، باراک اوباماایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات کی شکست میں کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعترافامریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیاجے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیاحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہبراؤن بریڈ واقعی وائٹ بریڈ سے بہتر ہے؟ خریدنے اور کھانے سے پہلے یہ حقیقت جان لیںروزانہ ناریل کا پانی پینے سے جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟ فوائد جان کر حیران رہ جائیں گےامریکی عوام نے ایران جنگ کو مسترد کر دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیبافامریکی عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا، باراک اوباماایران جنگ نے وسط مدتی انتخابات کی شکست میں کردار ادا کیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعترافامریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیاجے یو آئی رہنماء اسعد محمود کو پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب نے طلب کرلیاحکومت کا مستحق خاندانوں کو ایل پی جی پر ریلیف دینے کا فیصلہ
پاکستان

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کامیاب کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں میں فسادی جتھے کا دھرنا ختم

کلیئرنس آپریشن

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے کوٹھیاں کے مقام پر جاری دھرنا ختم کروا دیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

باغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک منظم کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے کوٹھیاں کے مقام پر جاری فسادی جتھے کا دھرنا مکمل طور پر ختم کرا دیا ہے۔

اس کامیاب کلیئرنس آپریشن کے نتیجے میں باغ کی تمام اہم شاہراہیں اور مواصلاتی راستے عام ٹریفک اور آمدورفت کے لیے بحال کر دیے گئے ہیں۔

کارروائی کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی بلکل معمول پر آ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو درپیش شدید سفری مشکلات اور رکاوٹوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

اس آپریشن کے دوران قانون اور ریاست کی بالادستی کو یقینی بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا غیر متزلزل عزم کلیدی رہا۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے اور عوام نے سکون کا سانس لیا ہے۔