تربت سے تعلق رکھنے والے فتنہ الہندوستان کے 2 سہولت کاروں نے پریس کانفرنس میں اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے دہشت گردوں سے اعلانِ لاتعلقی کر دیا۔
تربت کے رہائشی محمد سہیل بہرام اور محمد عرف مہروان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کالعدم بی ایل اے کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے اور ریاست سے وفاداری کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ثابت عرف کماندان سے ان کا رابطہ ہوا تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے دہشت گرد تنظیم کی سہولت کاری کرتے رہے۔
محمد سہیل اور محمد عرف مہروان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے ملک پاکستان سے غداری کرنے اور دہشت گردوں کا ساتھ دینے پر بہت شرمندہ ہیں اور آئندہ کسی دہشت گرد تنظیم سے رابطہ نہیں رکھیں گے۔
انہوں نے نوجوان نسل کو بھی ان تنظیموں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور ان کے اہلخانہ کا اعلانِ لاتعلقی بلوچ عوام کی بدامنی سے بڑھتی بیزاری کی عکاس ہے۔






