کراچی میں نیو ناظم آباد فلائی اوور کے قریب مٹھائی کی دکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
کراچی کے علاقے نیو ناظم آباد فلائی اوور کے قریب مٹھائی کی دکان میں تعمیری کام کے دوران چھت کا ایک بڑا حصہ زمین بوس ہو گیا۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اداروں اور مقامی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ملبے کے نیچے دب جانے والے 3 افراد کو باہر نکال کر فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ 2 زخمی زیرِ علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فلائی اوور کے قریب دکان گرنے کا فوری نوٹس لیا اور تمام تر استعمال کرتے ہوئے ملبہ ہٹانے کا ریسکیو آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم جاری کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ مراد علی شاہ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات مفت فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے واقعہ کی تفصیلی اور شفاف رپورٹ طلب کر لی ہے






