پاکستان کو چین اور کویت کی جانب سے 4.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی باضابطہ یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو چین سے 4 ارب ڈالر اور کویت سے 30 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کروایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی سعودی عرب، چین اور کویت سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور ہو جائے گا۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے 4 ارب ڈالر کا قرض مارچ 2027 میں رول اوور کروایا جائے گا اور ان تینوں دوست ممالک سے یہ تمام قرضے ایک سال کی مدت کے لیے رول اوور کروائے جائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان کو دسمبر میں آئی ایم ایف سے بھی 1.21 ارب ڈالر موصول ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 21 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے، جس میں یہ 7.3 ارب ڈالر کا رول اوور بھی شامل ہے۔






