تازہ ترین
ایران جنگ جاری رکھنے پر امریکی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر دفاع پر ٹرمپ کو غلط اندازہ دینے کا الزام!غزہ جنگ کے سائے میں نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں، دیرینہ اتحادی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا!متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کا اعلانفیول ریلیف پروگرام: وزیراعظم کا پیٹرول نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکمالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکمجوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتویچین اور کویت کی جانب سے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانیالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تا حکمِ ثانی مؤخر کر دیئےایران جنگ جاری رکھنے پر امریکی حکومت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، وزیر دفاع پر ٹرمپ کو غلط اندازہ دینے کا الزام!غزہ جنگ کے سائے میں نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں، دیرینہ اتحادی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا!متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قوانین کا اعلانفیول ریلیف پروگرام: وزیراعظم کا پیٹرول نہ دینے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکمالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کا حکمجوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: عدم دستیابی کے باعث بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی ملتویچین اور کویت کی جانب سے پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانیالیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تا حکمِ ثانی مؤخر کر دیئے
پاکستان

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تا حکمِ ثانی مؤخر کر دیئے

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے تمام تر جاری اقدامات کو تا حکمِ ثانی روک دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے 4 نومبر 2026 کو آرڈر نمبر 3 جاری کیا تھا، جس کی شق نمبر 2 کے تحت آئین کے آرٹیکل 140 اے کو معطل کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ آرٹیکل 140 اے کی معطلی کا اطلاق صوبے کے دیگر تمام اضلاع پر بھی کر دیا گیا ہے۔

اس صورتحال میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آئین کے اس آرٹیکل کی دیگر اضلاع میں معطلی اور اس کے نتیجے میں انتخابی عمل پر مرتب ہونے والے اثرات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

تفصیلی جائزے کے بعد الیکشن کمیشن اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ وفاقی حکومت کے اس حکم نامے کے باعث خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد فی الوقت ممکن نہیں رہا ہے، جس کے بعد یہ عمل روک دیا گیا ہے۔