تازہ ترین
قومی ادارہ صحت میں 75 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے میں بے ضابطگیاںثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دیپنجاب کو اسموگ فری بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے، مریم اورنگزیبپیٹرول اور ڈیزل سستا؛ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلاننئے ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے کا سرچارج ختمپشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سابق افغان نیشنل آرمی سے وابستہ دہشت گرد گرفتارجماعت اسلامی کا بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہبارش کے منتظر کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردیقومی ادارہ صحت میں 75 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے میں بے ضابطگیاںثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دیپنجاب کو اسموگ فری بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے، مریم اورنگزیبپیٹرول اور ڈیزل سستا؛ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلاننئے ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے کا سرچارج ختمپشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سابق افغان نیشنل آرمی سے وابستہ دہشت گرد گرفتارجماعت اسلامی کا بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہبارش کے منتظر کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
پاکستان

سندھ میں اربوں روپے کے سڑکوں کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیاں، ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کا تحقیقات کا مطالبہ

ExclusiveOriginal GTV Reporting
سندھ سڑکوں کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیاں

کراچی (جی ٹی وی نیوز اردو): سندھ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا معاملہ سامنے آگیا۔

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان نے سندھ حکومت کے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ کرپشن اور سرکاری خریداری کے قواعد کی خلاف ورزیوں پر وزیرِ اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق خیرپور، شکارپور، جیکب آباد، لاڑکانہ اور شہدادکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے متعدد منصوبوں کے ٹینڈرز میں شفافیت کے تقاضوں کو نظر انداز کیا گیا۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے لیے سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایس پی پی آر اے) کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بعض منصوبوں کے ٹینڈرز اشتہارات کے بغیر جاری کیے گئے۔

ادارے نے نشاندہی کی ہے کہ من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکے دینے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی اسکیموں میں بھی مبینہ طور پر شفاف مسابقتی عمل اختیار نہیں کیا گیا۔

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کے مطابق بڈ ایویلیوایشن رپورٹس میں بھی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جبکہ بعض رپورٹس کی تاریخیں تبدیل کرکے انہیں ایس پی پی آر اے کے پورٹل پر اپ لوڈ کیا گیا۔

خط میں مالی سال 2026-27 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بعض اسکیموں پر شفاف خریداری کا عمل مکمل کیے بغیر اخراجات ظاہر کیے گئے۔ ادارے نے اس صورت حال پر سوال اٹھاتے ہوئے معاملے کی مکمل چھان بین اور ذمہ دار افسران کے تعین کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور ٹینڈرز کا ریکارڈ طلب کرکے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر قواعد کی خلاف ورزی ثابت ہو تو اس میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سندھ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی فنڈز مختص کیے جاتے ہیں۔

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے بعد منصوبوں کی منظوری، ٹینڈرنگ، بولیوں کے جائزے اور فنڈز کے استعمال کے طریقہ کار کی شفافیت پر توجہ مرکوز ہوگئی ہے۔ تاہم خط میں بیان کردہ بے ضابطگیوں کی آزادانہ تحقیقات اور متعلقہ محکمے کا مؤقف سامنے آنا ضروری ہے۔