محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 نومبر کو شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیشگوئی کے مطابق ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے باعث کراچی کے موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔
کراچی میں آج سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے، درجہ حرارت میں بتدریج کمی متوقع ہے، شہر میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں دن کے وقت موسم نسبتاً گرم، رات و صبح سویرے خنکی محسوس ہوگی، آئندہ دنوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان، موسم پہلے سے زیادہ خوشگوار اور خنک ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں فی الحال سخت سردی کی لہر کا امکان نہیں، رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈک بڑھ سکتی ہے۔





