تازہ ترین
بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب QR کوڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ممکنپاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب QR کوڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ممکنپاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹ
موسم

پاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟

پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا اور طاقتور سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں تیز بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری بھی متوقع ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 10 سے 14 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مغرب سے آنے والا بارشوں کا نیا سسٹم 10 نومبر کو ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہوگا۔ یہ سسٹم 12 نومبر کو مزید طاقتور ہو جائے گا۔ اس کے اثرات 14 نومبر تک مختلف علاقوں میں دیکھے جا سکیں گے۔

بلوچستان میں 11 اور 12 نومبر کے دوران کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، دکی، ہرنائی، پشین، زیارت، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار شامل ہیں۔ متعلقہ حکام نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 10 سے 14 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ اور کوہاٹ سمیت میدانی علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی ہلکی برفباری ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آئندہ دو روز کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا، مری، لاہور، قصور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں بارش کی توقع ہے۔ ڈی جی خان، لیہ، بھکر اور ملتان میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں صوبے کے مختلف علاقوں میں سموگ کی شدت کم ہونے کی توقع ہے۔ تاہم بارشوں کے بعد سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو موسم کی تبدیلی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 12 اور 13 نومبر کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب سندھ میں موسم زیادہ تر خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ تیز ہواؤں اور آندھی سے سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور کمزور عمارتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے شہری کھلی جگہوں اور کمزور تعمیرات سے دور رہیں۔

کسانوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے سیاحوں اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ ختم ہونے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتا ہے۔ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند بھی چھانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔