تازہ ترین
ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروع
دنیا

ایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لی

امریکی وزیر خزانہ

جان لیوا ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اپنا گھر چھوڑ کر فوجی بیس پر منتقل ہو گئے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو ایرانی حکومت کی جانب سے جان سے مارنے کی شدید دھمکیاں ملنے کے بعد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ مقام ملٹری بیس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک سینئر امریکی انتظامی اہلکار نے فوکس نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ ایرانی دھمکیاں انتہائی خطرناک اور ایڈوانس مرحلے تک پہنچ چکی تھیں، جس کے باعث یہ ہنگامی قدم اٹھایا گیا۔

اہلکار نے کہا کہ وزیر خزانہ کی ملٹری بیس پر منتقلی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ ایران کے خلاف امریکی وزارت خزانہ کی حکمت عملی درست سمت میں کام کر رہی ہے، کیونکہ ایران اس حکمت عملی کو بنانے والے اصل شخص کو ہی نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے ترجمان نے بھی وزیر خزانہ کی فوجی بیس پر منتقلی کی تصدیق کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اسکاٹ بیسنٹ ایرانی حکومت کی ان دھمکیوں سے ہرگز خوفزدہ یا متاثر نہیں ہوں گے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے حال ہی میں اکنامک ایپک فیوری اور اکنامک آؤٹ کاسٹ نامی آپریشنز کا آغاز کیا تھا، جن کا مقصد سخت پابندیوں اور تجارتی راستوں پر رکاوٹوں کے ذریعے ایران کو معاشی طور پر الگ تھلگ کرنا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ وائٹ ہاؤس کے حالیہ سینئر ترین اہلکار بن گئے ہیں، جنہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر واشنگٹن میں واقع اپنا ذاتی گھر چھوڑ کر ملٹری بیس میں پناہ لینا پڑی ہے۔