تازہ ترین
ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروع
دنیا

حملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹ

50 بیلسٹک میزائل

مغربی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں کے باوجود ایران اب بھی ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے۔

امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں میں ایران کے فوجی ڈھانچے اور تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود، تہران ماہانہ کی بنیاد پر تقریباً 50 بیلسٹک میزائل تیار کر رہا ہے۔

بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ ایک مغربی انٹیلی جنس تخمینے کے مطابق، یہ پیداوار ایران کی جنگ سے پہلے کی صلاحیت کے نصف کے برابر ہے۔

یہ رپورٹ اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اگر خطے میں دوبارہ جنگ یا کشیدگی شروع ہوتی ہے تو ایران کے پاس جوابی کارروائی کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔

ایک اعلیٰ اہلکار نے بلومبرگ کو بتایا کہ ایران کے اسلحہ خانے میں اس وقت کم از کم ایک ہزار 700 بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی دفاعی محکمے کے پینٹاگون کے سیکریٹری پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے صنعتی بنیادی ڈھانچے کا 80 فیصد حصہ تباہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے پاس اب بھی ہزاروں شاہد ڈرونز موجود ہو سکتے ہیں، تاہم ان کے میزائلوں اور ڈرونز کے ذخائر کے اصل اور قطعی اعداد و شمار کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے۔