تازہ ترین
ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروع
دنیا

روسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقات

روسی

مشرق وسطیٰ کے بحران اور مسلسل بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے حل کے لیے روسی اور ایرانی حکام کے درمیان ماسکو میں اہم سفارتی مذاکرات ہوئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کو کم کرنے اور جاری تنازعات کے حل کے لیے روسی اور ایرانی سفارتکاروں کے درمیان ماسکو میں اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ روس کے نائب وزیر خارجہ جارجی بوریسینکو نے ماسکو کا دورہ کرنے والے ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار مہدی شوشتری سے ملاقات کی۔ مہدی شوشتری ایرانی وزارت خارجہ میں مغرب ایشیا اور شمالی افریقہ کے امور کے ذمہ دار ہیں۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے حکام کے درمیان خطے کے سیکیورٹی چیلنجز اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرنا کی رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے خطے میں امن کے قیام کے لیے عالمی قوانین کے مطابق سیاسی مذاکرات اور سفارتی راستے اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔