تازہ ترین
ایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سینئر امریکی فوجی گرفتارامریکہ کیخلاف چینی مزاحمت ایران کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، قالیبافایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سینئر امریکی فوجی گرفتارامریکہ کیخلاف چینی مزاحمت ایران کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، قالیباف
کاروبار

بجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروع

حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کے منصوبے پر کام تیز کردیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر احد چیمہ کی زیر صدارت ڈسکوز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تمام ڈسکوز کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کیلئے درکار مالی وسائل کے انتظام پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ میٹرنگ نظام بجلی کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس نظام کے ذریعے بجلی کی فراہمی اور استعمال کی نگرانی زیادہ مؤثر انداز میں ممکن ہوگی۔ اس سے بجلی چوری کی نشاندہی کرنے اور اووربلنگ جیسے مسائل پر قابو پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

نجکاری کے بعد بھی اسمارٹ میٹرنگ منصوبہ جاری رہے گا

احد چیمہ نے واضح کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے باوجود اسمارٹ میٹرنگ کا منصوبہ بند نہیں ہوگا۔ حکومت اس حوالے سے ضروری انتظامات کرے گی تاکہ منصوبے پر کام مسلسل جاری رہ سکے۔ حکومت ایک ایسا فریم ورک تیار کرے گی جس کے تحت نجی سرمایہ کار بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرسکیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق اسمارٹ میٹرنگ منصوبے میں صارفین، حکومت اور سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے ایسے انتظامات کیے جائیں گے جن سے منصوبے کو طویل مدت تک کامیابی سے چلایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسکوز کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے کثیرالجہتی مالیاتی اداروں اور شراکت داروں سے مذاکرات نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک جاری رہیں گے۔ کسی بھی بجلی تقسیم کار کمپنی کی نجکاری کے وقت اس کے ترقیاتی منصوبے پہلے سے طے شدہ انتظامات کے تحت نئے نجی سرمایہ کار کو منتقل کیے جائیں گے۔

نجکاری کے بعد بجلی صارفین پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا

احد چیمہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے بعد بھی انہیں نیپرا کے مقرر کردہ قوانین اور ضوابط کے مطابق کام کرنا ہوگا۔ نجکاری کا مقصد کمپنیوں کے اخراجات یا غیر ضروری مالی دباؤ صارفین پر منتقل کرنا نہیں ہے۔