تازہ ترین
برطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سینئر امریکی فوجی گرفتارامریکہ کیخلاف چینی مزاحمت ایران کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، قالیبافایٹمی معلومات پر 20 ملین ڈالر کی امریکی پیشکش، ایران کا اقوام متحدہ سے مذمت کا مطالبہجمائما گولڈ اسمتھ کا رسل برانڈ پر سنگین الزامات کا انکشافمریم کو بتائیں ایپ سے 10 ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیاسوزوکی سوئفٹ GL CVT قسطوں پر حاصل کرنے کا موقع، ماہانہ قسط اور ڈاؤن پیمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیںبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سینئر امریکی فوجی گرفتارامریکہ کیخلاف چینی مزاحمت ایران کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، قالیبافایٹمی معلومات پر 20 ملین ڈالر کی امریکی پیشکش، ایران کا اقوام متحدہ سے مذمت کا مطالبہجمائما گولڈ اسمتھ کا رسل برانڈ پر سنگین الزامات کا انکشافمریم کو بتائیں ایپ سے 10 ہزار روپے کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیاسوزوکی سوئفٹ GL CVT قسطوں پر حاصل کرنے کا موقع، ماہانہ قسط اور ڈاؤن پیمنٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
دنیا

امریکہ کیخلاف چینی مزاحمت ایران کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، قالیباف

قالیباف

ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے سامنے چین کا ڈٹ جانا ایران کے لیے بیجنگ کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چین امور کے لیے ایران کے خصوصی نمائندے محمد باقر قالیباف نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے خلاف چین کی پائیدار مزاحمت تہران کو بیجنگ کے ساتھ اپنے روابط کو نئے افق پر لے جانے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ کے خطے میں ایک نیا علاقائی نظام تشکیل دینے میں اہم اور فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

قالیباف نے ان خیالات کا اظہار سابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے آثار کی اشاعت کے لیے قائم دفتر کے آن لائن اخبار ‘صدائے ایران’ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 55 ویں سالگرہ دونوں ممالک کے لیے تعلقات کو وسعت دینے کا بہترین وقت ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے 25 سالہ جامع تعاون کے معاہدے کو عملی منصوبوں میں ڈھالنا اب انتہائی ضروری ہے۔

قالیباف نے مزید کہا کہ ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی چین کے ساتھ تعلقات کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے اور دو طرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔