پنجاب کے شہریوں کیلئے 10 ہزار روپے مالی معاونت حاصل کرنے کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آگئی ہیں۔
مریم کو بتائیں پروگرام کے تحت اہل افراد مالی امداد کیلئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے شہریوں کو موبائل ایپ، سرکاری ویب پورٹل یا مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ درخواست منظور ہونے کے بعد مستحق افراد کو جاز کیش کے ذریعے رقم وصول کرنے کا موقع ملے گا۔
مریم کو بتائیں پروگرام کے آفیشل ایکس پیج پر جاری معلومات کے مطابق مالی معاونت کیلئے درخواست دینے کا طریقہ آسان رکھا گیا ہے۔ شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ یا سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہیلپ لائن 1000 پر رابطہ کرکے بھی پروگرام سے متعلق رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت درخواست دینے والے افراد کو اپنی درست معلومات فراہم کرنا ضروری ہے۔ خاص طور پر موبائل نمبر ایسا ہونا چاہیے جو درخواست گزار کے استعمال میں ہو۔ کیونکہ درخواست کی منظوری اور رقم کی وصولی سے متعلق اہم پیغامات اسی رجسٹرڈ نمبر پر بھیجے جائیں گے۔
10 ہزار روپے کی مالی معاونت کیسے حاصل ہوگی؟
پروگرام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق درخواست منظور ہونے کے بعد شہری کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر جاز کیش کی طرف سے تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ اس پیغام میں ایک پن کوڈ بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ کوڈ رقم وصول کرنے کے عمل میں استعمال ہوگا۔
درخواست منظور ہونے کے بعد شہری کو اپنا موبائل فون اور موصول ہونے والا پن کوڈ محفوظ رکھنا چاہیے۔ اس کے بعد قریبی جاز کیش سینٹر پر جاکر اپنی شناخت کی تصدیق کروانا ہوگی۔ تصدیقی عمل مکمل ہونے پر مالی معاونت کی رقم حاصل کی جاسکے گی۔
رقم وصول کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت
مریم کو بتائیں پروگرام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق درخواست منظور ہونے کے بعد مستحق افراد کو 10 ہزار روپے وصول کرنے کیلئے 15 دن کا وقت دیا جائے گا۔ اس دوران انہیں قریبی جاز کیش سینٹر سے رجوع کرکے ضروری تصدیق مکمل کروانی ہوگی۔ مقررہ مدت کے اندر رقم وصول کرنا ضروری ہے تاکہ مالی معاونت کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
درخواست دینے کیلئے کون سے طریقے دستیاب ہیں؟
شہری مالی معاونت کیلئے تین طریقوں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ پہلا طریقہ مریم کو بتائیں موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروانا ہے۔ دوسرا طریقہ سرکاری ویب پورٹل استعمال کرنا ہے۔ جبکہ تیسرا طریقہ ہیلپ لائن 1000 پر رابطہ کرکے معلومات اور رہنمائی حاصل کرنا ہے۔






