تازہ ترین
ایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سینئر امریکی فوجی گرفتارامریکہ کیخلاف چینی مزاحمت ایران کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، قالیبافایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبرطانیہ میں امریکی ایئر بیس پر حملے کی سازش، امریکہ میں 3 ایرانی ایجنٹس پر فرد جرم عائدبجلی صارفین کیلئے اہم خبر، تمام ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز لگانے کی تیاری شروعبرطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سینئر امریکی فوجی گرفتارامریکہ کیخلاف چینی مزاحمت ایران کو بیجنگ کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، قالیباف
دنیا

برطانیہ میں روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں سینئر امریکی فوجی گرفتار

روس

برطانیہ میں پولیس نے روس سے منسلک قومی سلامتی کے جرائم کے الزام میں امریکی فوج کے ایک 41 سالہ سینئر اہلکار کو گرفتار کر لیا۔

برطانوی پولیس نے قومی سلامتی کے خلاف ورزی اور روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی فوج کے ایک 41 سالہ سینئر اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ گرفتاری انگلینڈ کے علاقے گلوسٹر کے قریب عمل میں آئی۔ یہ اقدام لندن کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ کی جانب سے امریکی حکام، بشمول امریکی فوج اور ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کی جانے والی ایک مشترکہ اور تفصیلی تحقیقات کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے۔

امریکی آرمی کاؤنٹر انٹیلی جنس کمانڈ کے کمانڈنگ جنرل، بریگیڈیئر جنرل شانسٹنچن نے گرفتار شخص کی شناخت ایک سینئر فوجی کے طور پر کی ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار کو برطانیہ کے نیشنل سیکیورٹی ایکٹ 2023 کی دفعات ایک اور تین کی خلاف ورزی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ دفعات بیرونی طاقتوں سے متعلق جرائم، جیسا کہ حساس معلومات حاصل کرنا، انہیں افشا کرنا اور کسی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی مدد کرنے سے متعلق ہیں۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل نے اس کیس کے حوالے سے بتایا کہ اس گرفتاری کا تعلق جاسوسی کے سنگین الزامات سے ہے۔

برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیس کی تحقیقات کے تانے بانے روس سے ملتے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس گلوسٹر شائر میں 2 مختلف مقامات کی تلاشی بھی لے رہی ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم پولیسنگ کی سینئر قومی کوآرڈینیٹر ڈیوٹی اسسٹنٹ کمشنر وکی ایونز نے بتایا کہ یہ بڑی کارروائی برطانیہ اور امریکہ کے اداروں کے درمیان بہترین تعاون کا نتیجہ ہے اور معاملے کی سنگین تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ گرفتار شخص کو لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔