تازہ ترین
بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب QR کوڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ممکنپاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹبجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اب QR کوڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی ممکنپاکستان میں بارش برسانے والے طاقتور سسٹم کی انٹری؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ڈیموکریٹس نے ایران جنگ کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کردیاامریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی کوشش ناکام، ایوان نمائندگان نے قرارداد کمیٹی کو بھیج دیایران سے جان کا خطرہ، امریکی وزیر خزانہ نے اپنا گھر چھوڑ کر فوجی اڈے میں پناہ لے لیروسی اور ایرانی سفارتکاروں کی مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل کیلئے ماسکو میں ملاقاتمعروف امریکی اداکار اسٹیسی کیچ 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئےحملوں کے باوجود ایران ماہانہ 50 بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، مغربی رپورٹ
موسم

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان، 11 سے 14 نومبر تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 11 سے 14 نومبر کے دوران تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں موسم تبدیل ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب کا موسم

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں جزوی ابر آلود موسم ہوسکتا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی، بھکر اور ساہیوال کے بعض علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں، چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم، ہنگو اور ملاکنڈ میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔

پشاور، بنوں، کوہاٹ، وزیرستان، چارسدہ اور صوابی کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

11 سے 14 نومبر تک موسم کی صورتحال

11 نومبر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔

12 نومبر کو خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بعض مقامات پر بارش متوقع ہے۔

13 نومبر کو بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

14 نومبر کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان برقرار رہے گا۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہنے کا امکان

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ شمالی بلوچستان میں رات کے وقت سردی بڑھ سکتی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے بعد بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔