تازہ ترین
قومی ادارہ صحت میں 75 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے میں بے ضابطگیاںثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دیپنجاب کو اسموگ فری بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے، مریم اورنگزیبپیٹرول اور ڈیزل سستا؛ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلاننئے ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے کا سرچارج ختمپشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سابق افغان نیشنل آرمی سے وابستہ دہشت گرد گرفتارجماعت اسلامی کا بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہبارش کے منتظر کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردیقومی ادارہ صحت میں 75 کروڑ روپے سے زائد کے منصوبے میں بے ضابطگیاںثانیہ مرزا نے دوسری شادی سے متعلق بالآخر خاموشی توڑ دیپنجاب کو اسموگ فری بنانا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن ہے، مریم اورنگزیبپیٹرول اور ڈیزل سستا؛ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلاننئے ٹیکس دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے کا سرچارج ختمپشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سابق افغان نیشنل آرمی سے وابستہ دہشت گرد گرفتارجماعت اسلامی کا بڑی گاڑیوں پر زیادہ ٹیکس لگا کر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہبارش کے منتظر کراچی والے ہوجائیں تیار؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
پاکستان

دوغلی سیاست چھوڑ کر گھر جائیں، عظمیٰ بخاری کا چوہدری برادران کو پیغام

چوہدری برادران

عظمیٰ بخاری نے چوہدری خاندان کے سیاسی رہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاست اور خاندانی نام کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بیان میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالک حسین کی گفتگو سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدریوں کے خاندان کو پہلے امتحان میں مونس الٰہی نے ڈالا اور اب دوسرے امتحان میں سالک حسین نے ڈال دیا ہے اور ان دونوں نالائق بچوں نے چوہدریوں کی وضع دار اور رکھ رکھاؤ والی سیاست کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس شریف خاندان نے انہیں سیاست میں مقام دیا، ان کو دھوکہ دینا ان کی پرانی تاریخ بن چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ موصوف چوہدری کم اور تھڑے باز گفتگو زیادہ کرنے لگے ہیں اور جو لوگ خواتین کی تضحیک کریں وہ کبھی بھی وضع دار نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک ہفتے سے مریم نواز کی طرف سے بھیجے گئے نوٹس کا جواب تک نہیں دے سکے اور اگر وہ نوٹس کا جواب نہیں دے سکتے تو اپنی وزارتوں سے استعفے دے کر اپنے گھر جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف کرپشن کا راگ بھی الاپتے ہیں اور دوسری طرف حکومت سے فنڈز بھی مانگتے ہیں، تو یہ دوغلی سیاست اب نہیں چلے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے گجرات میں وہ ترقیاتی کام کر دیئے ہیں، جو ظہور الٰہی، شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی تین نسلیں بھی پچاس سالوں میں نہیں کر سکیں، اس لیے وہ ٹی وی پر بھاشن دینے کے بجائے استعفیٰ دے کر اپوزیشن میں بیٹھیں تب انہیں حقیقت کا پتہ چلے گا۔