تازہ ترین
ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، باقی جماعتیں سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپورملتان کے رانا محمد عرفان نے اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی، محلے میں جشن، مٹھائیاں تقسیمکراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئیٹوبہ ٹیک سنگھ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحقسردیوں میں جوڑوں کا درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اکڑن اور تکلیف سے نجات کے مؤثر طریقے جانیںگلیسرین صرف جلد کے لیے نہیں!!! گلیسرین کے 5 ایسے گھریلو استعمال جن سے روزمرہ زندگی آسان ہوسکتی ہےممبئی؛ بم حملوں کی دھمکی، امیتابھ بچن کی رہائش گاہ بھی نشانے پرواٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیںہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، باقی جماعتیں سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپورملتان کے رانا محمد عرفان نے اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی، محلے میں جشن، مٹھائیاں تقسیمکراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئیٹوبہ ٹیک سنگھ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحقسردیوں میں جوڑوں کا درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اکڑن اور تکلیف سے نجات کے مؤثر طریقے جانیںگلیسرین صرف جلد کے لیے نہیں!!! گلیسرین کے 5 ایسے گھریلو استعمال جن سے روزمرہ زندگی آسان ہوسکتی ہےممبئی؛ بم حملوں کی دھمکی، امیتابھ بچن کی رہائش گاہ بھی نشانے پرواٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیں
پاکستان

کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

عمارت

کراچی میں 6 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں ریسکیو آپریشن 45 گھنٹے سے جاری ہے، جبکہ ملبے سے 7 ویں لاش نکالنے کے بعد لاپتہ افراد کی تعداد 12 رہ گئی ہے۔

کراچی کے چنیسر ٹاؤن ایڈمن سوسائٹی میں 6 منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے واقعے پر ریسکیو مشن 45 گھنٹے سے جاری ہے۔ ملبے سے اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی تھیں، جس کے بعد ملبے سے مزید ایک لاش کی موجودگی کی اطلاع ملی اور ریسکیو اہلکار لاش نکالنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو 1122 نے ملبے تلے سے 7 ویں لاش بھی نکال لی، جو سریوں کے درمیان پھنسی ہوئی تھی، جس کی شناخت 40 سالہ نجیب اللہ ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، جن میں سے ایک زخمی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ملبے سے 7 ویں لاش نکالے جانے کے بعد حادثے میں لاپتہ افراد کی تعداد 13 سے کم ہو کر 12 رہ گئی ہے، ملبے تلے دبے مزید لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ملبہ ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ موقع پر موجود ہیں۔ نئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کاشف نبی کھوڑو نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، جبکہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ اور سی پی ایل سی شناخت منصوبے کے سربراہ عامر حسن نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے سے لاش نکالنے اور شناخت کے عمل کا جائزہ لیا۔