تازہ ترین
ہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، باقی جماعتیں سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپورملتان کے رانا محمد عرفان نے اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی، محلے میں جشن، مٹھائیاں تقسیمکراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئیٹوبہ ٹیک سنگھ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحقسردیوں میں جوڑوں کا درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اکڑن اور تکلیف سے نجات کے مؤثر طریقے جانیںگلیسرین صرف جلد کے لیے نہیں!!! گلیسرین کے 5 ایسے گھریلو استعمال جن سے روزمرہ زندگی آسان ہوسکتی ہےممبئی؛ بم حملوں کی دھمکی، امیتابھ بچن کی رہائش گاہ بھی نشانے پرواٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیںہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، باقی جماعتیں سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپورملتان کے رانا محمد عرفان نے اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی، محلے میں جشن، مٹھائیاں تقسیمکراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئیٹوبہ ٹیک سنگھ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحقسردیوں میں جوڑوں کا درد کیوں بڑھ جاتا ہے؟ اکڑن اور تکلیف سے نجات کے مؤثر طریقے جانیںگلیسرین صرف جلد کے لیے نہیں!!! گلیسرین کے 5 ایسے گھریلو استعمال جن سے روزمرہ زندگی آسان ہوسکتی ہےممبئی؛ بم حملوں کی دھمکی، امیتابھ بچن کی رہائش گاہ بھی نشانے پرواٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیں
کھیل

ملتان کے رانا محمد عرفان نے اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی، محلے میں جشن، مٹھائیاں تقسیم

اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ

ملتان کے رہائشی رانا محمد عرفان نے عمان میں ہونے والی اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا، جس پر ان کے آبائی علاقے میں جشن منایا جا رہا ہے۔

ملتان کے محلہ اسلام پورہ کے رہائشی رانا محمد عرفان نے اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ان کے گھر میں جشن کا سماں ہے۔

عمان میں ہونے والی اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ٹاکرا ہوا، جہاں رانا محمد عرفان نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی محمد آصف کو شکست دے دی۔

اس ورلڈ چیمپئن شپ میں چاروں پاکستانی کھلاڑی کوارٹر فائنل تک پہنچے تھے۔ ورلڈ چیمپئن بننے کی خوشی میں ملتان کے محلہ اسلام پورہ میں جشن کا سماں ہے، جہاں اہل خانہ، دوست اور عزیز و اقارب خوشی سے نہال ہیں، مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں اور مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

اہل علاقہ نے رانا محمد عرفان کی فتح کو پورے پاکستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کر دیا ہے اور اسنوکر کی دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے۔

رانا محمد عرفان کی کامیابی کو برسوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے بچپن میں اسنوکر کھیلنے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور مشکلات کے باوجود اپنا شوق جاری رکھتے ہوئے اپنی محنت اور صلاحیت سے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

رانا محمد عرفان پہلے بھی قومی چیمپئن رہ چکے ہیں اور اب عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیت کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔