2 پاکستانی خلا بازوں نے چین میں خصوصی تربیت مکمل کر لی، ان میں سے ایک خلا میں روانہ ہو گا۔
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگ میل سامنے آیا ہے اور پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور خرم داؤد نے چین میں خصوصی خلائی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور ان 2 پاکستانی خلا بازوں میں سے ایک چین کے شین ژو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہو گا۔
چیئرمین سپارکو یوسف خان نے اس پیشرفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ کا اہم اور یادگار دن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلا خلا باز سائنسی تجربات کے ساتھ ملک میں تحقیق کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا، جبکہ یہ خلائی مشن قومی خلائی پروگرام میں ایک نئے باب کا اضافہ اور سائنسی تحقیق و ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔





