تازہ ترین
ترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدارترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار
سائنس و ٹیکنالوجی

اینڈرائیڈ فونز میں بڑا انقلاب، ایک نمبر دو موبائل پر استعمال کرنے کا راستہ ہموار!

گوگل اینڈرائیڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین ایک ہی فون نمبر کو بیک وقت دو مختلف اینڈرائیڈ موبائل فونز میں استعمال کرسکیں گے۔ اس سہولت سے ان افراد کو خاص طور پر فائدہ ہوگا جو روزانہ دو اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں اور انہیں دونوں فونز کے لیے الگ الگ نمبرز رکھنے پڑتے ہیں۔

عام طور پر اگر کسی شخص کے پاس دو اینڈرائیڈ فون ہوں تو اسے ایک فون سے دوسرے فون میں سم کارڈ منتقل کرنا پڑتا ہے یا پھر دونوں ڈیوائسز میں الگ الگ نمبرز استعمال کرنا پڑتے ہیں۔ اس عمل میں وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور بار بار سم تبدیل کرنا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ گوگل کا نیا فیچر اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کا نام اینڈرائیڈ فاسٹ سوئچ (Android Fast Switch) ہوسکتا ہے۔ اس کے شواہد گوگل کی سم منیجر ایپ کے کوڈ میں سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گوگل اس وقت اس فیچر پر کام کر رہا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد ایک ہی موبائل نمبر کو دو مختلف اینڈرائیڈ فونز پر استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے دونوں اسمارٹ فونز میں ایک ہی گوگل اکاؤنٹ سے سائن ان کرنا ہوگا۔ اس طرح صارفین کو ہر مرتبہ سم کارڈ ایک فون سے نکال کر دوسرے فون میں لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں فونز پر نمبر کس طرح فعال رہے گا اور کالز یا پیغامات موصول ہونے کا نظام کیسے کام کرے گا۔

یہ نیا فیچر ایپل کے حال ہی میں متعارف کرائے گئے آئی فون ہینڈ آف فیچر سے ملتا جلتا ہے۔ اس سہولت کے ذریعے بھی ایک ہی فون نمبر کو دو آئی فونز پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ایپل کا یہ نظام ای سم پر انحصار کرتا ہے اور فی الحال اس کی دستیابی امریکا اور برطانیہ تک محدود بتائی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ فاسٹ سوئچ کے حوالے سے ابھی کئی اہم تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ گوگل اس فیچر کو تمام اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے پیش کرے گا یا صرف مخصوص کمپنیوں اور ماڈلز کو اس کی سہولت ملے گی۔ اسی طرح یہ بھی واضح نہیں کہ اس کے لیے فزیکل سم اور ای سم دونوں استعمال ہوسکیں گے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیچر ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور اس کی باضابطہ لانچنگ کی تاریخ بھی سامنے نہیں آئی۔ اگر گوگل اسے کامیابی سے متعارف کرا دیتا ہے تو دو موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک ہی نمبر کو دونوں ڈیوائسز پر استعمال کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہوسکتا ہے۔