تازہ ترین
ترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدارترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار
پاکستان

لکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاک

لکی مروت

ضلع لکی مروت میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری مزدہ گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

خیبر پختونخوا پولیس کے جاری بیان کے مطابق لکی مروت کے تھانہ براگی کی حدود میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کو کچھ عرصے سے اطلاعات تھیں کہ مزدہ گاڑی کے ذریعے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والی بارودی سرنگ تیار کی گئی ہے، جن پر لکی مروت پولیس نے آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا اور گشت و چیک پوائنٹس بھی بڑھا دی گئیں۔

جمعہ کے روز تھانہ براگی کی حدود میں اس گاڑی کی نشاندہی ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کے نتیجے میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

مقابلے کی اطلاع پر محکمہ انسداد دہشت گردی، مقامی پولیس اور کوئیک رسپانس فورس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے گاڑی کا معائنہ شروع کر دیا، گاڑی میں پڑے ڈرمز میں بڑی مقدار میں بارود موجود ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک خودکش بمبار افغانی ہے اور اس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ناکام بنانے پر لکی مروت پولیس کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے مذموم مقاصد خاک میں ملا کر شیر دل جوانوں نے درجنوں قیمتی جانیں بچائی ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس کے سپوت عوام کی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہیں اور فتنہ الخوارج کو نشان عبرت بنا کر دم لیں گے۔