تازہ ترین
ترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدارترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار
پاکستان

پاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہ

سندھ

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، میئر سکھر ارسلان شیخ اور میئر حیدرآباد کاشف شورو سمیت دیگر میئرز نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم کے بیانات کا سخت جواب دیا۔

کراچی پریس کلب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، میئر سکھر ارسلان شیخ، میئر حیدرآباد کاشف شورو سمیت دیگر میئرز نے پریس کانفرنس کی۔

میئر سکھر ارسلان شیخ نے کہا کہ یہ پریس کانفرنس خالد مقبول صدیقی کے جواب میں کی ہے، تمام میئرز موجود ہیں، خالد مقبول صدیقی اپنے نام کے ساتھ مقبول لگاتے ہیں تو کیا مقبول ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے وزیر ایک دوسرے کو را کا ایجنٹ کہہ چکے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں تمام یونین کمیٹیوں میں امیدوار کھڑے کرنے کی کوشش کی لیکن امیدوار نہیں ملے، ان کی پوری پریس کانفرنس میں ملک کے معاشی حالات پر بات نہیں کی گئی۔

ارسلان شیخ نے سوال اٹھایا کہ آپ کس طرح کہتے ہیں کہ آپ کی رگوں میں پاکستان کا خون ہے، آپ نے کراچی میں بوری بند لاشیں دی ہیں اور کلاشنکوف کا کلچر لے کر آئے ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں پاکستانی قوم یہ سب بھول گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فارم 47 کے ذریعے نہیں بلکہ عوام کے ووٹ لے کر آئی ہے، اور جب بلاول بھٹو زرداری کی بات کریں گے تو پاکستان کا بچہ بچہ بات کرے گا۔

ارسلان شیخ نے کہا کہ یہی رویہ برقرار رہا تو اگلی پریس کانفرنس سندھ کے شہری حلقوں کے عوام کے ساتھ نائن زیرو پر کریں گے، اور آپ نے کھلے عام دھمکی دی کہ کراچی میں پاؤں رکھ کر دکھائیں، یہ کراچی کسی کے باپ کا نہیں ہے، اپنا خوف نائن زیرو تک محدود کریں۔

ارسلان شیخ نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے لوگوں سے فی الفور معافی مانگی جائے کیونکہ سندھ کی ثقافت کا مذاق اڑایا گیا ہے ورنہ پٹیشن دائر کریں گے، اور بلاول بھٹو زرداری کے ہوتے ہوئے سندھ میں لسانیات نہیں پھیلائی جا سکتی۔

میئر حیدرآباد کاشف شورو نے کہا کہ کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی لسانیت کی بات کی جا رہی ہے اور دوبارہ لسانیت کو ہوا دی جا رہی ہے، جبکہ حیدرآباد، کراچی اور سندھ میں رہنے والے محبت سے رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک بھی پروجیکٹ نہیں دیا گیا، پیپلز پارٹی نے کام کیے ہیں، لسانیت والی باتیں چھوڑ دی جائیں، عوام ان کی سیاست کو جان چکے ہیں، کیا ایم کیو ایم پھر وہی دور واپس لانا چاہتی ہے، کارکردگی دکھائی جائے کیونکہ وہ ہر دور میں حکومت میں شامل رہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی محبت کی بات کرتی ہے، سندھ کے 6 ڈویژن ہیں اور تمام میئرز یہاں موجود ہیں، اس صوبے کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، عبداللہ شاہ غازی اس مٹی میں موجود ہیں، جو پاکستان بننے سے پہلے سے ہیں، اور وہ اس کراچی شہر میں پلے بڑھے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں 80 کی دہائی میں دلوں کو توڑنے کی بات کی گئی، پہلے لوگوں کے گھروں کی دیواریں نہیں تھیں بلکہ محبت تھی، پھر تعصب پیدا کیا گیا، ہراساں کیا گیا، ہر 10 دن یا 1 ہفتے کے بعد ہڑتال کی جاتی تھی، قلم ختم ہوا اور پستول شروع ہوا، اور بے پناہ قربانیوں کے بعد وہ دور ختم ہوا اور امن کی فضا شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے 80 کی دہائی میں واپس جائیں، ایم کیو ایم کو منتشر قومی موومنٹ کہتے ہیں، وہ فیصلہ کریں گے جو سندھ میں بسنے والے ہیں اور جو ایک دوسرے کی پریس کانفرنس میں نہیں آتے، اپنی سوچ سب پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، لیکن لاہور میں بیٹھے لوگ کہتے ہیں کہ سندھ میں کیا کرنا ہے، پاکستان ہم سب نے بنایا ہے اور جدوجہد کی ہے، اور آگے چلنا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے، ہم نفرتوں کو ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں، نفرتیں پھیلانے والے اشتعال انگیزی کرتے ہیں، چند لوگ سمجھتے ہیں یہ صوبہ 1947 کے بعد بنا جبکہ تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، پاکستان بنانے میں بزرگوں نے کردار ادا کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ سندھ نے برا وقت دیکھا ہے، ایک دوسرے کا نقطہ نظر سننا چاہیے، ہماری نسل نے کراچی میں اچھا وقت نہیں دیکھا، نفرت اور تعصب سے کچھ نہیں ہونے والا، دہرا معیار ختم کر کے آگے بڑھیں، کراچی میں الیکشن کس فضا میں ہوتے تھے سب کو معلوم ہے، نفرت اور انتشار نقصان دہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خالد مقبول کی پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نظر نہیں آئے، جس کی اپنی جماعت میں انتشار ہے، وہ سندھ کا فیصلہ کریں گے، 1970 میں کراچی کو خطے کا ہیرا کہا جاتا تھا، اب کہتے ہیں نائن زیرو سے کوئی تعلق نہیں، عوام کے منتخب نمائندے سندھ اسمبلی میں موجود ہیں۔