تازہ ترین
طالبان کی پالیسیاں افغانستان کی ثقافتی و تاریخی شناخت کے لیے خطرہ ہیں، افغان نمائندے کا اقوام متحدہ میں خطابپاکستان اور ترکیہ کی کمپنیوں کا فیصل آباد میں 55 ملین ڈالر کا ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کا اعلانبلوچستان کی سیاسی قیادت کا گوادر میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسیناسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ کا گورنر خیبر پختونخوا کو خط، 15 فیصد الاؤنس کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 5 ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمیکوئٹہ کی تاریخی ہنہ جھیل خشک سالی کا شکار، پانی ختم ہونے سے مچھلیاں مرنے لگیںٹنڈوآدم کے قریب کار اور بس میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحقعمرکوٹ کے نوجوان کرکٹر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، علاقے میں جشن، مٹھائیاں تقسیمطالبان کی پالیسیاں افغانستان کی ثقافتی و تاریخی شناخت کے لیے خطرہ ہیں، افغان نمائندے کا اقوام متحدہ میں خطابپاکستان اور ترکیہ کی کمپنیوں کا فیصل آباد میں 55 ملین ڈالر کا ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کا اعلانبلوچستان کی سیاسی قیادت کا گوادر میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسیناسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ کا گورنر خیبر پختونخوا کو خط، 15 فیصد الاؤنس کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 5 ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمیکوئٹہ کی تاریخی ہنہ جھیل خشک سالی کا شکار، پانی ختم ہونے سے مچھلیاں مرنے لگیںٹنڈوآدم کے قریب کار اور بس میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحقعمرکوٹ کے نوجوان کرکٹر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، علاقے میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
دنیا

ایران جنگ امریکا کے لیے اگلی نہ ختم ہونے والی جنگ بن رہی ہے، امریکی سینیٹر

اگلی

امریکی سینیٹر نے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ غیر قانونی جنگ امریکا کی اگلی طویل ترین جنگ بن رہی ہے۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی عسکری مہم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے ایک خبر شیئر کی، جس میں امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملوں کی منصوبہ بندی کا ذکر تھا۔

سینیٹر کرس وان ہولن نے لکھا کہ اس جنگ کو 8 ماہ بیت چکے ہیں لیکن ٹرمپ اور ریپبلکنز اب بھی اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ اگلا حملہ یا بمباری کی نئی لہر بالآخر انہیں فتح دلا دے گی۔

امریکی سینیٹر نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ویتنام سے لے کر عراق تک کے تجربات بتاتے ہیں کہ اس قسم کی جنگوں کا انجام کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ٹرمپ کی یہ غیر قانونی جنگ امریکا کے لیے ایک اور نہ ختم ہونے والی طویل جنگ میں تبدیل ہو رہی ہے، اس لیے اس جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔