تازہ ترین
طالبان کی پالیسیاں افغانستان کی ثقافتی و تاریخی شناخت کے لیے خطرہ ہیں، افغان نمائندے کا اقوام متحدہ میں خطابپاکستان اور ترکیہ کی کمپنیوں کا فیصل آباد میں 55 ملین ڈالر کا ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کا اعلانبلوچستان کی سیاسی قیادت کا گوادر میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسیناسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ کا گورنر خیبر پختونخوا کو خط، 15 فیصد الاؤنس کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 5 ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمیکوئٹہ کی تاریخی ہنہ جھیل خشک سالی کا شکار، پانی ختم ہونے سے مچھلیاں مرنے لگیںٹنڈوآدم کے قریب کار اور بس میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحقعمرکوٹ کے نوجوان کرکٹر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، علاقے میں جشن، مٹھائیاں تقسیمطالبان کی پالیسیاں افغانستان کی ثقافتی و تاریخی شناخت کے لیے خطرہ ہیں، افغان نمائندے کا اقوام متحدہ میں خطابپاکستان اور ترکیہ کی کمپنیوں کا فیصل آباد میں 55 ملین ڈالر کا ڈیری پروسیسنگ پلانٹ قائم کرنے کا اعلانبلوچستان کی سیاسی قیادت کا گوادر میں فتنہ الہندوستان کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسیناسلامیہ کالج پشاور کے اساتذہ کا گورنر خیبر پختونخوا کو خط، 15 فیصد الاؤنس کا مطالبہسیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز، 5 ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمیکوئٹہ کی تاریخی ہنہ جھیل خشک سالی کا شکار، پانی ختم ہونے سے مچھلیاں مرنے لگیںٹنڈوآدم کے قریب کار اور بس میں خوفناک تصادم، بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحقعمرکوٹ کے نوجوان کرکٹر قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے، علاقے میں جشن، مٹھائیاں تقسیم
دنیا

روس نے ایرانی ایٹمی بجلی گھر سے سفارت کار اور ایٹمی ماہرین کے انخلاء کی خبروں کو مسترد کردیا

ایٹمی بجلی گھر

تہران میں واقع روسی سفارت خانے نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر سے اپنے سفارت کاروں اور ماہرین کو نکالنے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

ایران میں تعینات روسی سفارت خانے نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ روس اپنے سفارتی عملے اور بوشہر ایٹمی بجلی گھر پر کام کرنے والے ماہرین کو تہران سے منتقل کر رہا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو سفارتی عملہ اور نہ ہی بوشہر ایٹمی مرکز میں موجود روسی ماہرین کا علاقے سے جانے کا کوئی ارادہ ہے۔ تمام تر کام معمول کے مطابق جاری ہے اور ان کے برعکس پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر ایران کی واحد فعال ایٹمی تنصیب ہے، جو اس وقت جاری امریکا اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ کے دوران مسلسل حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہے۔

جولائی میں جاری کی جانے والی سیٹلائٹ تصاویر سے بھی اس ایٹمی کمپلیکس کے اندرونی حصوں کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی ہوئی تھی۔ اس تمام تر کشیدہ صورتحال کے باوجود روس نے وہاں اپنے تمام ماہرین کی موجودگی اور کام جاری رکھنے کی تصدیق کی ہے۔