عمان کے وزیر خارجہ نے خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی سکیورٹی کا فریم ورک خود تیار کریں اور خبردار کیا ہے کہ اس عمل سے ایران کو باہر رکھنا خطے کو بنیادی طور پر غیر مستحکم کر دے گا۔
برطانیہ کی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے واضح کیا کہ خلیجی ممالک علاقائی سکیورٹی کا فریم ورک خود تیار کریں۔ تہران کو علاقائی سکیورٹی کے انتظامات سے باہر رکھنا خطے کے لیے انتہائی مہنگا ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی سکیورٹی کا کوئی بھی ایسا ڈھانچہ، جو ایران کو شامل نہ کرے، اپنی فطرت کے اعتبار سے غیر مستحکم اور ساختی طور پر کمزور ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام فریقین کو ساتھ لے کر چلنا ناگزیر ہے تاکہ کسی بھی قسم کے بڑے بحران سے بچا جا سکے۔






