تازہ ترین
پاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی شدید مخالفتپاکستان میں مہنگی بائیکس کی مقامی اسمبلنگ کا منصوبہ، قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکانآئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کی سست رفتار پر تحفظات کا اظہاراسرائیل میں سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ایران پالیسی پر گہرے اختلافاتیقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بلکل صحت مند ہیں، باقر قالیبافایران کیخلاف نفسیاتی جنگ بھی ناکام ہوگی، ایرانی عہدیدارایل پی جی کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور مارکیٹ کا فرق، رکشہ ڈرائیور اور دکاندار پریشاننومبر 2026 میں بینکوں کی مسلسل تین چھٹیاں، 7 سے 9 تاریخ تک برانچز بند رہنے کا امکانپاکستان کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی شدید مخالفتپاکستان میں مہنگی بائیکس کی مقامی اسمبلنگ کا منصوبہ، قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا امکانآئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کی سست رفتار پر تحفظات کا اظہاراسرائیل میں سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ایران پالیسی پر گہرے اختلافاتیقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بلکل صحت مند ہیں، باقر قالیبافایران کیخلاف نفسیاتی جنگ بھی ناکام ہوگی، ایرانی عہدیدارایل پی جی کی قیمتوں میں سرکاری نرخ اور مارکیٹ کا فرق، رکشہ ڈرائیور اور دکاندار پریشاننومبر 2026 میں بینکوں کی مسلسل تین چھٹیاں، 7 سے 9 تاریخ تک برانچز بند رہنے کا امکان
دنیا

ایران کیخلاف نفسیاتی جنگ بھی ناکام ہوگی، ایرانی عہدیدار

ایران

ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے کوئی بھی نیا اقدام کیا تو اسے ماضی کے مقابلے میں زیادہ سخت اور تباہ کن جواب کا سامنا کرنا ہوگا۔

ایرانی پاسداران انقلاب میں سپریم لیڈر کے نمائندے عبداللہ حاجی صادقی نے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ ایران اپنے دشمن کے تمام کمزور مقامات سے بخوبی آگاہ ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر شدید تنقید کی کہ دشمن یہ غلط فہمی رکھتا تھا کہ تہران کی قیادت اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنانے سے ایرانی عوام مایوس ہو کر میدان سے ہٹ جائیں گے، لیکن عوام نے ہر موڑ پر ثابت قدمی دکھائی ہے۔

عبداللہ حاجی صادقی کا کہنا تھا کہ عسکری میدان میں ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد اب دشمن نے اوچھے ہتھکنڈے اپنانا شروع کر دیے ہیں اور وہ نفسیاتی جنگ کے ذریعے معاشرے میں مایوسی پھیلانے، آپس میں پھوٹ ڈالنے اور ملک کی مزاحمتی طاقت پر شک و شبہات پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں اگر امریکہ یا اس کے اتحادیوں نے کسی بھی قسم کی حماقت یا نئی جارحیت کا ارتکاب کیا تو ایران کی جانب سے ایسا جواب دیا جائے گا، جو ماضی کی تمام کارروائیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ سخت اور تباہ کن ثابت ہوگا۔