تازہ ترین
یوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیپنجاب کے چھوٹے کسانوں کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلانپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارجیوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئیپنجاب کے چھوٹے کسانوں کے لیے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضوں کا اعلانپاکستان میں بینکوں کے نقد لین دین کی رپورٹنگ حد 30 لاکھ روپے ہوگئیبھارتی پیرا ایتھلیٹ نیرج یادیو نئی دہلی میں گھر پر مردہ پائے گئےجرمن ادارے کا سندھ میں 300 چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی مالی معاونت کا اعلانپنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس سیم نالے میں جا گری، 5 افراد جاں بحقایل پی جی کی قیمتوں کا فارمولا بھی پیٹرولیم مصنوعات کی طرز پر طے کرنے کا فیصلہبشریٰ بی بی، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت معتدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں خارج
دنیا

اسرائیلی پولیس نے نیتن یاہو کی جماعت کے انتخابی دھاندلی کے الزامات کو رد کردیا

اسرائیلی پولیس

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی کی جانب سے لگائے گئے انتخابی دھاندلی کے الزامات سے متعلق کوئی ثبوت نہیں مل سکے۔

اسرائیلی روزنامے اسرائیل ہیوم کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کو وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی لیکوڈ کی طرف سے انتخابی دھاندلی کے مطالبات کی تائید میں کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے۔

دوسری جانب مرکزی الیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ فی الحال ووٹنگ کی شفافیت اور ایمانداری پر تشویش کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔

اخبار نے نام ظاہر نہ کرنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکشن کمیٹی کا جائزہ لیکوڈ پارٹی کے ان الزامات کے بلکل برعکس ہے، جن میں عرب علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کے دعوے کیے گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بھی اسی مؤقف کی تائید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ان الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی مواد یا ثبوت موجود نہیں ہے۔