مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور کمزور قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر منظم جرائم اور سائبر فراڈ کا مرکز بن گیا ہے۔
مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں اور کمزور نظام کے نتیجے میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس تیزی سے پھیل رہے ہیں، عالمی سطح پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
عالمی جریدے دی ٹینیسیئن کی رپورٹ کے مطابق بھارت جعلی کال سینٹرز کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنا کر سرحد پار سائبر فراڈ کا دنیا میں سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔ ان کال سینٹرز کے ذریعے امریکی شہریوں کو بھی منظم طریقے سے لوٹا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ویتنامی خبر رساں ادارے وی این ایکسپریس انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے بینکاک ایئرپورٹ پر فارن ایکسچینج کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 76 ہزار امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک بھارتی مسافر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عالمی سیکیورٹی ماہرین کے مطابق ہزاروں ڈالرز کی یہ غیر قانونی ترسیل بھارتی کسٹمز حکام کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا بڑھتا ہوا فراڈ نیٹ ورک عالمی مالیاتی جرائم اور ڈیجیٹل دھوکہ دہی کے پھیلاؤ کو واضح کرتا ہے۔






