برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے قریب خلیج میں ایک تیل بردار جہاز کو نامعلوم پراجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں تمام عملہ محفوظ ہے۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے قریب خلیج میں سفر کرنے والے ایک تیل بردار جہاز کو دو نامعلوم پراجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا، تاہم تمام عملہ محفوظ ہے۔
ایجنسی کے مطابق یہ جہاز جنوب مشرق کی طرف سفر کر رہا تھا، جب اسے سعودی عرب کے شہر راس الخفجی کے مشرق میں تقریبا 72 سمندری میل کے فاصلے پر اس کی بائیں جانب نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے تصدیق کی کہ تمام عملے کے افراد بلکل محفوظ ہیں اور کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔






